مریم کے پاپا چور ہیں، مریم نواز کے ایبٹ آباد جلسے میں نعرے لگ گئے

ایبٹ آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج ایبٹ آباد میں ہوا۔ مریم نواز کل ایبٹ آباد میں تنظیمی اجلاس کی صدارت بھی کریں گی ۔اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور زیرغور آئیں گے جس میں پارٹی کو فعال کرنے، تنظیمی ڈھانچے کو مزیدبہتر بنانے پرمشاورت ہوگی۔ مریم نوازپارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گی۔

آج سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز تنظیمی کنونشن سے خطاب کیا۔مریم نواز کو تقریر کے دوران اُس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں موجود کچھ لوگوں نے ’مریم کے پاپا چور ہیں‘ کا نعرہ لگا دیا۔ ۔مریم نواز کے خطاب کے دوران نعرے لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین مختلف طرح کے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی صارفین کا کہنا ہےکہ ن لیگ اب عوام کے درمیان جانے کے قابل نہیں رہی، جدھر بھی جائیں گے انہیں اسی طرح کے نعروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ مریم نواز نے ایبٹ آباد تنظیمی کنونشن میں عمران خان پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کا نام بھی نہیں لینا چاہتی،عمران خان اور اسکے حوایوں کو دیوار پر لکھا انجام صاف نظر آ رہا ہے،تمہیں پلاسٹر نہیں جرائم عدالت جانے سے روکتے ہیں،آپ کا دامن صاف ہے تو وہیل چیئر پر عدالت چلے جانا چاہیے۔ اب آپ کے سہولت کار نہیں جو آپ کو بچائیں گے،آج عمران خان کو مہنگائی یاد آرہی ہے،آج کس مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں حالانکہ یہ مہنگائی ان کی وجہ سے ہے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کل ٹی وی پر کہہ رہے تھے نواز شریف کے ناانصافی ہوئی،نواز شریف کو جنہوں نے نکالا اس گروہ کا سرغنہ آپ کی جماعت کا سربراہ ہے۔کون کون اس سازش میں شامل تھا،قوم کو بتانا پڑے گا،صرف اعتراف جرم کافی نہیں اپنے لیے سزا بھی تجویز کریں۔

close