وفاقی وزیر شبلی فراز پر قاتلانہ حملہ، تشویشناک خبر آگئی

کوہاٹ (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ شبلی فراز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔

گولیاں لگنے سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جب کہ زخمی ڈرائیور اور گارڈ کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

close