آبدوز تنازعہ، فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا

پیرس (پی این آئی) فرانس نے آبدوز معاہدے کی منسوخی کے آسٹریلوی اعلان پر کارروائی کرتے ہوئے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سفیر واپس بلانے کے غیر معمولی اقدام سے اس معاملے پر فرانس کا اپنے اتحادیوں کے خلاف

شدید غصے کا اظہار ہوتا ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے کہا ہے کہ صدر ایمانوئیل میکخواں نے آسٹریلیا کی جانب سے فرانس آبدوز خریداری کا معاہدہ ختم کر کے امریکہ سے ڈیل کرنے پر اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں سے سفیروں کو ’فوری‘ واپس بلانے کے فیصلے کی وجہ ’15 ستمبر کو آسٹریلیا اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے اعلان پر غیر معمولی سنجیدگی کا اظہار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوشن کلاس آبدوز کے معاہدے پر فرانس اور آسٹریلیا سنہ 2016 سے کام کر رہے تھے اور اب اس طرح کرنا اتحادیوں اور پارٹنرز کے مابین ناقابل قبول رویہ ہے۔۔۔۔

close