پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے؟مراسلہ جاری کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی سکول کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ پنجاب بھر میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکول 2 اگست سے کھولے جارہے ہیں، اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلعی افسران کو ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 اگست سے قبل سکولوں کی مکمل صفائی کرائی جائے، اسکولوں میں اگی گھاس اور جڑی بوٹیاں فوری تلف کی جائیں، پانی کی لیکیج کو ختم کیا جائے اور انسداد ڈینگی بینرز لگائے جائیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی سکول کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

close