کورونا کا خدشہ،پاکستان میں 1200کنفرم کیسز9 افرادہلاک 21 صحتیاب

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ، وائرس اب تک 9 مریضوں کی جان لے گیاجبکہ 21 افراد مکمل طور پر صحت ياب ہوئے ہیں۔ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3 جب کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔پنجاب میں گزشتہ 2 دنوں میں

2 مریض اس موذی وائرس سے جاںبحق ہوئے، بدھ کے روز پنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون چل بسیں جبکہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جو کہ اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔ملک میں مہلک وائرس سے اب تک 25 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد، 2 کا خیبر پختونخوا اور ایک کا پنجاب سے ہے۔پنجاب میں آج بھی کورونا کے ابھی تک 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 411 ہوگئی ہے جب کہ 3 مریضوں کے انتقال سے اس وقت پنجاب میں مصدقہ مریض 408 ہیں۔صوبائی محکمہ صحت نے ٹوئٹر کے ذریعے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 103، گجرات 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19، راولپنڈی 14، ملتان 5 ، فیصل آباد 3، منڈی بہاوالدین 3، ناروال 2، رحیم یار خان 1، سرگودھا 1، اٹک 1، بہاولنگر 1 اور میانوالی میں 2 کنفرم کیسز ہیں، اس کے علاوہ ملتان میں 19 اور ڈی جی خان میں 207 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close