ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی )ڈالر کی قیمت میں پاکستان میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اب قیمتی جانوں کے بعد معیشتوں کو بھی نگلنا شروع کر دیاہے جس کے اثرات اب پاکستانی معیشت پر بھی ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدر اور

گرتی ہوئی سٹاک مارکیٹ میں واضح دیکھے جا سکتے ہیں ۔ آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 87 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 168 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔ڈالر کی قیمت میں گزشتہ چار دن کے دوران 8 روپے 20 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث ملک پر قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہواہے جو کہ مجموعی طور پر 800 ارب بڑھ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close