کورونا وائرس کا خطرہ۔۔۔۔۔۔ طاہر القادری کا قوم کے نام اہم پیغام

پاکستان(پی این آئی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی وباء سے متعلق پیغام دیا ہے۔طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک متاثرہ فرد سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے، صورتِ حال اب جنگ کی طرح ہے، جب جانوں کو بچانا اولین ترجیح بن

جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفر اور محافل سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے کہ طاعون والی جگہ کوئی آئے نہ کوئی وہاں سے باہر جائے۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے مزید کہا کہ علاقے میں داخل نہ ہونے یا نہ جانے کے دونوں احکامات کا مطلب ہے کہ ’جان بچائیں‘۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ حدیث کے مطابق کوئی قرنطینہ میں فوت ہو تو اسے شہداء کی طرح بدلہ دیا جائے گا، گھر پر رہنے کا مطلب مذہبی اور معاشرتی اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close