خبردار!!! فون بیچنے سے قبل کیا کیا کریں؟ یہ خبر ضرور پڑھ لیجئے گا

اگر آپ اپنا فون بیچنے یا مرمت کیلئے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ٹھہر جائیں اور پہلے یہ کام ضرور کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیکٹری ری سیٹ کے بعد بھی آپ کا ذاتی ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے؟ چند آسان اقدامات کے ذریعے آپ اپنی پرائیویسی کا تحفظ یقینی بناسکتے ہیں۔

فیکٹری ری سیٹ کریں

فون کو صرف ری سیٹ کرنا کافی نہیں، جدید سافٹ ویئر کے ذریعے حذف شدہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ڈیٹا کو محفوظ کریں

ری سیٹ سے قبل تصدیق کریں کہ فون مکمل طور پر انکرپٹڈ ہے۔

ڈیٹا اوور رائٹ کریں

ری سیٹ کے بعد کچھ تصاویر یا ویڈیوز فون میں منتقل کریں اور دوبارہ ری سیٹ کریں۔

تمام اکاؤنٹس ہٹا دیں

گوگل، ایپل، سام سنگ یا دیگر اکاؤنٹس لازماً سائن آؤٹ اور حذف کریں تاکہ نئے صارف کو فون استعمال کرنے میں دشواری نہ ہو۔

بیک اپ ضرور لیں

ضروری ڈیٹا گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر پر محفوظ کریں۔