سخت ترین سردی میں کام کرنے والی بیٹری تیار کرلی گئی

بیجنگ (پی این آئی) چینی سائنس دانوں نے لیتھیم آین والی ایسی بیٹری تیاری کی ہے جو منفی 80سینٹی گریڈ میں بھی کام کرسکتی ہے۔

چین اور دوسرے بہت سے ممالک کی تیار کردہ لیتھیم بیٹریز انتہائی سرد خطوں میں کام نہیں کر پاتیں تاہم اب انتہائی سرد خطوں میں بھی بیٹری کو ڈھنگ سے کام کرنے قابل رکھنا لازم ہوگیا ہے۔ژی جیانگ یونیورسٹی کے پروفیسر فان شیولِن نے بتایا ہے کہ ماہرین نے ایسا الیکٹرو لائٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے لیتھیم بیٹری کو ہر طرح کے موسم میں کام کرنے قابل رکھنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جانے والی لیتھیم بیٹریز کو گاڑیوں کے علاوہ بہت سے چیزوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

close