کروم براؤزر صارفین کیلئے اہم خبر ،گوگل نے بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔یہ فیچرز یکم مارچ سے صارفین کو دستیاب ہیں اور ان سے کروم استعمال کرنے کا تجربہ بہتر ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ اب صارفین جب کروم پر کسی موضوع کو سرچ کریں گے تو گوگل سرچ میں انہیں بتایا جائے گا کہ دیگر افراد اس حوالے سے مزید کیا سرچ کر رہے ہیں۔مثال کے طور پر اگر آپ ڈیون پارٹ 2 سرچ کریں تو دائیں جانب نظر آئے گا کہ لوگ اس فلم کے بارے میں مزید کیا جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل صارفین کو دستیاب ہوگا۔گوگل نے بتایا کہ ایک اور فیچر تصویری سرچ کے حوالے سے کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے تحت سرچ رزلٹس میں زیادہ تصویری سرچ سجیشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔

close