دنیا کا سب سے ہلکا لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، کتنا وزن ہے اور قیمت کتنی؟ پاکستان میں کب ملے گا؟

ٹوکیو (پی این آئی) جاپان میں دنیا کا سب سے ہلکا لیپ ٹاپ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔جاپانی کمپنی فیوجتسونے ڈبلیو یو ایکس جی 2 نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس کا وزن چارجر کے بغیر محض 634 گرام ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس لیپ ٹاپ کا وزن آئی پیڈ پرو 12.9 ٹیبلیٹ سے بھی کم ہے جس کا وزن 682 گرام ہے۔اس لیپ ٹاپ میں 12 جنریشن انٹیل کور پراسیسر موجود ہے جبکہ 8، 16 یا 32 جی بی ریم کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح 256 سے 2 ٹی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس کے ساتھ ایکسٹرنل آپٹیکل ڈرائیو کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔لیپ ٹاپ میں 13.3 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی ویب کیم میں پرائیوسی شٹر بھی موجود ہے۔لیپ ٹاپ کا وزن تو نہ ہونے کے برابر ہے مگر پورٹس کی تعداد میں کوئی کمی نہیں کی گئی، ایک کارڈ ریڈر پورٹ کے ساتھ 3 یو ایس بی پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، ایک گیگابٹ ایتھرنیٹ پورٹ ڈیوائس کا حصہ ہے۔

پاور بٹن میں ہی فنگر پرنٹ ریڈر بھی چھپا ہوا ہے جبکہ 25 WHr بیٹری دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق بیٹری لائف 11 گھنٹے ہے۔یہ لیپ ٹاپ صرف جاپان میں دستیاب ہے جس کی قیمت 3 لاکھ ین سے زیادہ رکھی گئی ہے۔مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ لیپ ٹاپ پاکستانی شائقین کے لیے کب دستیاب ہو سکے گا۔۔۔

close