گاڑیوں کے پرزے استعمال کر کے آکسیجن حاصل کر لی، مسلمان خواتین نے تو کمال ہی کر دیا

کابل (پی این آئی ) افغانی خواتین نےگاڑیوں کے پرزوں سے آکسیجن فراہم کرنے کے آلات تیار کر لئے ہیں۔اردو العریبہ کے مطابق افغانستان جیسا غریب ملک بھی کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی انتظامات کرنے میں سرگرم ہے۔ جبکہ مزید ہسپتالوں کے قیام کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔ افغانستان میں طالبات نے گاڑیوں کے

پرزوں سے آکسیجن لینے والے آلات تیار کرلئے ہیں ۔خواتین کا کہنا ہے آکسیجن کٹس کو 300 ڈالر کی لاگت سے دوبارہ قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ آلات بنانے والی خواتین کی عمر 14 سے 17 سال ہے۔ اس ٹیم میں 5 لڑکیاں شامل ہیں جو ہاوروڈیونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔ ان طالبات کو ْافغان خواتین کا خواب ٌ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ 2017 میں امریکہ میں ہونے والے ربورٹس کے مقابلوں میں پہلے تو انہیں ویزہ جاری نہیں کیا گیا ، بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر ان لڑکیوں کو ربورٹس کے مقابلے میں شرکت کیلئے ویزہ جاری کیا گیا۔افغانستان جیسے غریب ملک میں جہاں کروڑوں لوگوں کیلئے صرف 300 وینٹی لیٹر موجود ہیں وہاں آکسیجن کی فراہمی کیلئے سستے آلات تیار کرنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ افغانستان کی وزارت صحت کی جانب سے خوااتین کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ آلات بنانے پرخوااتین کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ واضح رہے افغانستان میں784 افراد کورونا وائر س سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 25 افراد اس کے باعث جان کی بازی ہا چکے ہیں، کورونا وائرس سے دنیا میں کل مصدقہ مریضوں کی تعداد20لاکھ23ہزار633ہے جبکہ ایک لاکھ 32ہزار276افراد ہلاک ہوچکے ہیں جونزہاپکنزیونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 6لاکھ13ہزار187جبکہ مجموعی طور پر26ہزار950افراد ہلاک ہوچکے ہیں بدھ کے روز تمام50ریاستوں میں 3ہزار997نئے کیس سامنے آئے ہیں اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 917 ہلاک ہوئے ہیں. ادھر امریکا کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف عوامی احتجاج کی خبریں آرہی ہیں امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ2ہزار228 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close