عماد وسیم نے کراچی کنگز کی شکست کی کیا وجہ بتائی؟

کراچی (پی این آئی)کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ کراچی کی وکٹ اچھی تھی جس پر 200سکور حاصل کیا جا سکتا تھا، اگر آغاز میں کوئی بھی بلے باز کھڑا ہو جاتا تو ہم جیت سکتے تھے ، شروع میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ٹام کیڈمور نے اچھی پارٹنر شپ لگائی جس سے وہ ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ عماد وسیم نے بتا یا کہ بیٹنگ کے دور ان شعیب ملک مجھے کہہ رہے تھے کہ ہم یہ ہدف حاصل کر سکتے ہیں لیکن بد قسمتی سے بہت قریب پہنچ کر ہم میں ہدف حاصل نہ کر سکے ۔کر اچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کی باولنگ او ر بیٹنگ سے مطمئن ہوں ، ابھی یہ پہلا میچ تھا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، ہم بیٹھ کر اپنی غلطیوں پر بات کریں گے تا کہ ٹورنامنٹ کے اگلے میچز اپنے نام کر سکیں ۔

close