دانیا شاہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا

کراچی(پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں ملزمہ دانیہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے مو¿قف اختیار کیا کہ دانیہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ایف آئی اے نے ناقص تفتیش کی ہے۔عدالت نے دانیہ کے وکیل کے دلائل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور دانیہ کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔اس سے قبل سیشن عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔واضح رہے کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس پر مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے مقدمہ درج کروایا تھا۔عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نےگرفتار کیا تھا۔

close