بابر اعظم نے کرکٹ کا عالمی اعزاز حاصل کر لیا

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری بار ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔بابر اعظم گزشتہ سال کا آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیرکا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ آئی سی سی کے 2022 کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا، زمبابوے کے سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوم بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل آئی سی سی نے ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ انگلینڈ کیسیم کرن ، زمبابوے کے سکندر رضا، بھارت کے سوریا کماریادیو کو بھی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

close