ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز کے مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنلز 20 ستمبر کو ہوں گے، جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک ہوگا، جبکہ دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو سیڈڈ ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل مرحلے میں حصہ لیں گی۔






