قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔
ایمن انور نے پاکستان کی جانب سے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 33 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو 2016 میں انگلینڈ کے خلاف، جبکہ ون ڈے ڈیبیو بنگلہ دیش کے خلاف کولمبو میں ہوا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ ریفری کے طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے رواں سال جنوری میں ریفری انڈکشن کورس مکمل کیا اور کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو بھی کیا۔






