پاکستان کو شکست، بھارت انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل تھی اور قومی ٹیم فتح کی جانب گامزن دکھائی دے رہی تھی۔

تاہم بھارت نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری کوارٹر میں مزید 3 گول اسکور کیے اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

پاکستان کی جانب سے عزیر احمد، محمد فرحان اور عدیل نے ایک، ایک گول اسکور کیا، تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو فتح دلانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close