لاہور/راولپنڈی اسکواڈ کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اہم فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ گزشتہ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹانگ کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی معائنہ کرایا گیا۔ رپورٹس میں ٹانگ کے مسل میں کھچاؤ (muscle strain) کی تصدیق ہوئی ہے۔
میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ 26 اپریل کے اہم میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
ان کی غیر موجودگی سے راولپنڈی ٹیم کی بولنگ لائن اپ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ مینجمنٹ متبادل کھلاڑیوں پر غور کر رہی ہے تاکہ باؤلنگ اٹیک کو متوازن رکھا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






