Meta Platforms نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مجموعی افرادی قوت میں تقریباً 10 فیصد کمی کرے گی، جس سے اندازاً 8,000 ملازمین متاثر ہوں گے۔ اس فیصلے کے تحت مزید 6,000 خالی آسامیوں کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔
کمپنی، جو Facebook، Instagram اور WhatsApp کی مالک ہے، کے مطابق یہ اقدامات تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اخراجات میں کمی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری ہے، جس کے تحت کمپنی ڈیٹا سینٹرز اور جدید AI سسٹمز پر اربوں ڈالر خرچ کر رہی ہے۔
میٹا کی چیف پیپل آفیسر جینیل گیل نے کہا ہے کہ کمپنی اپنے طویل المدتی ٹیکنالوجی وژن، خاص طور پر “سپر انٹیلی جنس” اور AI ترقی کے لیے تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر بنا رہی ہے۔
یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب ٹیکنالوجی انڈسٹری میں AI مقابلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بڑی کمپنیاں اپنے وسائل کو اسی سمت میں مرکوز کر رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






