نسیم شاہ کی بھارتی خاتون مداح کون نکلی؟ نوجوان فاسٹ بالر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

کولمبو(پی این آئی)کولمبو میں پاک بھارت میچ کیلئے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی۔

نسیم شاہ کی بھارتی فین ایشا شاہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی لیکن بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے منتقل کیئے جانے کے بعد ایشا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بالر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا،بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی ریلز بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گناہ ہے، نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتی کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ایشا شاہ نے کہا کہ وہ دوبارہ میچ دیکھنے ایک بار پھر سٹیڈیم پہنچیں گی جس پر ان کے ساتھی نے صحافی سے فاسٹ بالر سے ایشا کی ایک ملاقات کروانے کی درخواست کی،ایشا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سارے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ نسیم شاہ ہے۔

close