9 مئی کا جلاؤ گھیراؤ، تحریک انصاف کے کن کن رہنماؤں کو اشتہاری قراردیدیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے کیس میں تحریک انصاف کے 4 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر تھانہ گلبرگ میں درج دو کیسز کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کے چار رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ اور غلام عباس شامل ہیں۔عدالت نے پولیس کو ملزمان کے 13 اکتوبر کیلئے اشتہار کے اجراء کی اجازت دے دی۔ تفتیشی افسران نے ملزمان کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دس نامزد مقدمات میں قصور وار قرار دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نومئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے 14مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی ہے۔ ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق چار سو سے زائد شواہد ملے، گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چئیرمین کو گنہگار قرار دیا گیا۔جے آئی ٹی حکام کے مطابق جناح ہائوس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا۔

نو مئی کے واقعات پر دوران تفتیش براہ راست سازش کے شواہد بھی ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔جے آئی ٹی کے مطابق دیگر نو مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔

close