ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں کیوں نہیں کروائے گئے؟ جے شاہ نے آخرکار وجہ بتا دی

ممبئی(پی این آئی)ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے ایشیاءکپ کے میچز پاکستان میں نہ کروانے پر بیان جاری کردیا۔

ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے بذریعہ ای میل اے سی سی ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ براڈ کاسٹرز، میڈیا رائٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاءکپ کے تمام میچز کروانے سے ہچکچارہے تھے جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی انکی بڑی وجہ تھی۔انہوں نے کہا کہ بطور اے سی سی صدر کی حیثیت سے میں ٹورنامنٹ کروانے کیلئے پرعزم تھا، اس لیے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں بھی میچ کروائے گئے، تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پی سی بی کی قیادت میں کئی تبدیلیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں کچھ مذاکرات آگے پیچھے ہوئے جس میں میچوں کیلئے ٹیکس چھوٹ اور انشورنس جیسے اہم پہلو شامل تھے۔ایشیئن کونسل کے ممبرز ستمبر کے مہینے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی کے بارث ون ڈے میچز کھیلنے پر خدشات کا اظہار کررہے تھے جبکہ شیڈول کے باعث کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور انکی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

close