حارث رؤف کی برق رفتار گیند نے شریاس آئر کا بیٹ توڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر حارث رؤف کی برق رفتار گیند نے شریاس آئر کا بیٹ توڑ دیا۔ بھارتی بیٹر 5 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی یادگار نہ بناسکے،انھوں نے اچھا آغاز کیا اور بڑی اننگز کھیلنے کے موڈ میں نظر آرہے تھے۔

ایکسپریس کے مطابق حارث نے پہلے ایک انتہائی تیز گیند سے ان کا بیٹ توڑ دیا، اس کے بعد خطرناک بال پر فخرزمان کی مدد سے پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے، شریاس آئر صرف 14رنز بناسکے۔

close