دال چاول بھی غریب کی پہنچ سے دور، قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)حیدرآباد میں مہنگائی کا جن بے قابو , دال اور چاول غریب کی پہنچ سے دور، قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیاغریب اور متوسط طبقے کے لیے دال چاول کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ حیدر آباد میں تمام دالوں اور چاول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے،مسور کی دال 60 روپے اضافے کے بعد 360 روپے فی کلو ہوگئی۔

مونگ کی دال 260 روپے فی کلو جبکہ سفید چنے 460 روپے فی کلو ہوگئے۔ بڑا چاول 300 روپے سے بڑھ کر 340 اور چھوٹا چاول 260 روپے فی کلو کا ہوگیا

close