قومی کرکٹر عماد وسیم نے سلیکٹرز کو کھلی دھمکی دیدی

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر سیلکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نظر انداز کیے گئے 34 سالہ آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اگر انہیں سلیکٹرز کی جانب سے بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔ عماد وسیم نے کہا کہ کیرئیر کے اس مرحلے پر ہوں کہ اگر بورڈ مجھے بغیر کسی وجہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں کرتا تو اپنی جنگ لڑوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دور رہتے ہوئے مجھے کبھی کوئی مالی نقصان نہیں ہوا، درحقیقت میں نے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے جتنا کمایا ہوگا اس سے 10 گنا زیادہ کمایا۔آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے، اگر میں وہ بالر ہوتا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کنڈیشنز پر میرے حق میں نہیں اور آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹی لیگز مجھے معاہدے نہ کرتیں۔ عماد وسیم پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کے بعد افغانستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں قومی ٹیم میں واپس آئے تھے۔

close