قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قرار داد منظور کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قرار داد منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی کے فیصلے کیخلاف قرار داد پیش کی گئی جیسے منظور کر لیا گیا ہے۔

 

 

 

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے،عدالت فل کورٹ کی استدعا پر نظر ثانی کرے،فیصلے سے اقلیت کو اکثریت پر مسلط کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم اور کابینہ کو پابند کرتا ہے کہ فیصلے پر عمل نہ کیا جائے،ایوان ایک ہی وقت میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو مسائل کا حل سمجھتا ہے،ایوان بے جا عدالتی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا تھا،اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کابینہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے کی توثیق اسمبلی سے کرائی جائے گی،وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیا،جبکہ وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر غورشروع کردیا۔نوازشریف اور آصف زرداری نے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر غورکیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آصف زرداری روبہ صحت ہیں۔

 

 

 

کل اتحادیوں کے اجلاس میں وکلاء کے ساتھ طویل مشاورت ہوئی ،کابینہ کے دو اجلاس ہوئے، سپریم کورٹ میں جس طرح کیس کی سماعت ہوئی وہ سب کے سامنے ہے،کس طرح عدالت میں چار تین کے فیصلے کو نظر انداز کیا گیا،پھر چھ رکنی بنچ بنا دیا گیا،اس طرح کا کھلواڑ پہلے دیکھنے میں کبھی نہیں آیا۔ کل پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی، یک قرارداد پاس ہوچکی کل ایک اور قرارداد پیش کی جائے گی،سیاسی جماعتوں کے مطالبے کو مسترد کیا گیا۔

close