دورہ زمبابوے کیلئے پاکستانی ٹیم کاہیڈ کوچ کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کو دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان شاہینز کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کیے جانے کا قوی امکان ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے یہ ذمہ داری عبدالرحمن کے سپرد کی گئی تھی تاہم قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی تاخیر سے آمد کے باعث انہیں 7اپریل سے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں تربیتی کیمپ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کی آمد کے بعد رحمان مذکورہ کیمپ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،

دوسری جانب پاکستان شاہینز کیلئے ٹیم منیجر کا اعلان جلد کیا جائے گا، صبور احمد بطور ٹرینر اور محمد اسد شاہینز اسکواڈ کے فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے،عمران بٹ کی قیادت میں پاکستان شاہینز 3سے 27مئی تک زمبابوے کا دورہ کرے گی، پاکستانی سکواڈ میںکپتان عمران بٹ، حسین طلعت نائب کپتان، عامر جمال، عبدالواحد بنگلزئی، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد ہریرہ، مبصر خان، محمد عمر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر(وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، آصف محمود، اطہر محمود، سعد خان اور وقار احمد شامل ہیں۔۔۔

close