پی ایس ایل سیون کا آغاز آج سے، پہلا ٹاکرا کس کس کے درمیان ہو گا؟

کراچی (پی این آئی) کرکٹ شائقین نے نعرے لگائے اور بگل بجانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ کراچی میں سُپر لیگ سیون کے لیے میدان سج گیا ہے، دلچسپ مقابلوں کے لیے رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی۔ پی ایس ایل سیون میں پہلا ٹاکرا آج بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ شائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں کے لاٹھی چارج کا انتظار ہے۔

اس حوالے سے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔۔۔۔۔

close