اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں،مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں، عابد علی نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر بیٹر عابد علی نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ری ہیب شروع کردیا۔عابد علی نے ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ جاری پیغام میں کہا کہ شکر ہے اب میں مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ری ہیب شروع کر دیا ہے۔ٹیسٹ اوپنر نے فیملی دوستوں اور فینز کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ

میں ضرور جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔انہوں نے مداحوں سے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کراچی کے نجی ہسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

close