آسٹریلوی بورڈ کا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم اعلان

سڈنی (پی این آئی)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے ، اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے

ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔نک ہاکلے نے کہا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے تاہم دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کیلیے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ برس مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

close