پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک اور صدمے سے دوچار ہوگئی، جہاں معروف اداکار علی خان اچانک انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق اداکار کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ وقت تک ایمرجنسی میں زیرِ علاج رہے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
بتایا گیا ہے کہ علی خان ناسازیٔ طبع کے باوجود داتا دربار حاضری کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن راستے میں ہی انہیں دل کا شدید دورہ پڑا، جس کے باعث وہ موٹر سائیکل سے گر گئے۔
اداکار کے انتقال کے بعد ان کے بھائی میت کو آبائی شہرگوجرانوالہ منتقل کر لے گئے، جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






