کپل شرما شو میں بنا وٹی قہقہے لگانے کا کیوں کہا جاتا تھا؟جج ارچنا نے خود ہی بتا دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت کی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بھارت کے مقبول کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں ڈائریکٹر کے کہنے پر زبردستی قہقہے لگائے جانے کا اعتراف کرلیا۔

30 مارچ کو آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر کپل شرما کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے ذریعے واپسی ہوئی ہے اور اسی حوالے سے ارچنا پورن سنگھ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا۔انہوں نے کامیڈی شو میں خود کے ہونے کے حوالے سے کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایک دن میں اپنی ہنسی کی وجہ سے مشہور ہو جاؤں گی، ایک اداکار کے طور پر میں ہمیشہ اپنی اداکاری پر دھیان دیتی آئی ہوں اور سوچتی تھی کہ کامیاب ہوں گی لیکن دیکھیں قسمت کہاں لے آئی’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ (شو میں قہقہے لگانا) دنیا کا سب سے بہترین کام ہے، میں ہنستی ہوں اور اس کے پیسے سیدھا میرے بینک اکاؤنٹ میں جاتے ہیں، میں اس وقت زندگی کا بہترین وقت گزار رہی ہوں، لوگ کپل کا شو دیکھنے کے لیے ترستے ہیں، لائیو شو میں آنے کے لیے پتا نہیں کیا کیا کرتے ہیں اور میں بطور مہمان سامنے بیٹھ کر شو دیکھتی ہوں، یہ میرے لیے شاندار چیز ہے’۔

close