ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے صندل خٹک کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کیوں مانگا؟ عدالت نے کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں ملزمہ ٹک ٹاکر صندل خٹک کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔۔۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ٹک ٹاکرصندل خٹک کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔۔۔۔ ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔۔۔۔۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے صندل خٹک کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔۔۔۔۔تفتیشی افسر نے کہا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات لینی ہیں تاہم صندل خٹک کے وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔۔۔۔ صندل خٹک کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے۔۔۔۔۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔۔۔۔

close