لائیو شو میں مداحوں کی فائرنگ، لوک گلوکارہ زخمی ہو گئی

ممبئی (آئی این پی)بہار کی ایک نامور لوک گلوکارہ نیشا اپادھیے لائیو شو کے دوران ثقافتی پروگرام میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز نے گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہرقرار دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو بھارتی ریاست بہار میں بھوجپوری لوک گلوکارہ نیشا اپادھیے ایک ثقافتی پروگرام کے دوران پرفارم کر رہی تھیں کہ وہاں موجود لوگوں کی جانب سے خوشی میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں انہیں گولی جا لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔واقعے کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، تحقیقات کی جائے گی کہ فائرنگ کیوں کی گئی اور اس میں کون کون ملوث تھا۔۔۔۔

close