باحجاب لڑکی کا احترام، شاہ رخ خان نے مداحوں کا دل جیت لیا

ممبئی (پی این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کا دل ایک بار پھر اس وقت جیت لیا جب وہ با حجاب لڑکی کے ساتھ احترام سے پیش آئے۔ سوشل میڈیا پر کنگ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مسلمان مداح کی حدود کا احترام کرکے ثابت کردیا کہ انہیں کنگ خان یوں ہی نہیں کہا جاتا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے کے لئے اسٹیج پر آتی ہیں۔یہ مداح کنگ خان سے ملاقات پر بیحد پرجوش ہوتی ہیں،

ان میں سے 2لڑکیاں شاہ رخ خان کے گلے لگتی ہیں جبکہ باحجاب لڑکی دور کھڑی رہ کر مسکراتی ہے۔ایسے میں شاہ رخ خان اس لڑکی کی حدود کا احترام کرتے ہوئے اسے دور سے ہی آداب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ کنگ خان ایک نیک دل انسان ہیں اور وہ ہمیشہ خواتین کی بیحد عزت کرتے ہیں اور باحجاب خواتین کے لئے ان کے دل میں جو عزت ہے وہ اس ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہی ہے۔

close