جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستان میں گزارے رمضان المبارک کی یاد ستانے لگی، پیغام بھیج دیا

لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی ہے۔۔۔۔۔اس حوالے سے جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننےکا وقت ہے۔۔۔۔۔۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے پیغام میں کہا ہے کہ اس مہینے فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے،

یہ مہینہ غوروفکر، خیرات ، رحم دلی ،درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ہے۔۔۔۔ جمائما نے پیغام میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی ہے۔۔۔۔

close