نواز الدین صدیقی نے والدہ اور اہلیہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر گھر چھوڑ دیا

ممبئی (پی این آئی) گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین ہوٹل منتقل ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین کے والد سے منسوب ان کے خوابوں کا گھر جس میں 6 بیڈرومز، 2 بڑے ہال اور باغ بانی کیلئے 2 کشادہ لان ہیں اب ان کی والدہ اور اہلیہ کے جھگڑے کے باعث کسی ڈرانے خواب کا منظر پیش کر رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق نواز الدین کے دوست کا کہنا ہے کہ اداکار جائیداد کو لے کر ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اس وقت تک کے لئے ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں جب تک ان کے وکیل اس معاملے کو قانونی طور پر سلجھا نہ لیں۔

close