معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا۔جیو کے مطابق حسن عابد سوشل میڈیا پر اپنی ‘ٹرانسیشن ویڈیوز کے باعث خاصے مقبول تھے، یہی وجہ تھی کہ ان کی ایک ایک ویڈیو وائرل ہوتی جس پر ہزاروں لاکھوں ویوز آتے۔

گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حذف کر دیے ہیں۔

close