شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ریلیز سے پہلے ہی کتنا پیسہ کما لیا؟ تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

ممبئی (پی این آئی) شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ریلیز سے پہلے ہی کئی ریکارڈز بنا دیے. این ڈی ٹی وی کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود پٹھان نے ایڈوانس بکنگ کی مد میں 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے.

یہ فلم پورے بھارت میں پانچ ہزار سکرینوں پر دکھائی جائے گی لیکن اس کے باوجود فلم بینوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے صبح چھ بجے بھی اس کے شوز چلائے جائیں گے، یہ پہلی ہندی فلم ہوگی جس کے صبح چھ بجے شوز چلیں گے. فلم کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

close