وہ فلم جس کو بنانے کیلئے کنگنا رناوت نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ایمرجنسی کے حوالے سے کچھ انکشافات کیے ہیں،، اس فلم سے کنگنا رناوت بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کررہی ہیں، گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اس فلم کے حوالے سے کچھ تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

کنگنا نے لکھا کہ آج ہم نے فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل کرلی، میری زندگی کا ایک بہت ہی شاندار مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچا، لگتا ایسا ہے کہ میں اس مرحلے سے آرام سے گزری ہوں لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنی پڑی۔کنگنا نے لکھا کہ فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنے سے لے کر پہلے شیڈول کے دوران ڈینگی کی تشخیص ہونے تک ان تمام مراحل سے گزری اور فلم مکمل کی، اس تجربے میں ایک فرد کے طور پر میرے کردار کا سخت امتحان لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ صرف اپنے خوابوں کے لیے یا جو آپ چاہتے ہیں اس کے لیے محنت کرنا ہی کافی ہے، تو دوبارہ سوچیں کیونکہ یہ سچ نہیں ہے۔

close