کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟ چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی ائیر پورٹ پر ڈھیلالباس پہنے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس کے بعدسوشل میڈیا پر ایک بار پھر اداکارہ کے ماں بننے کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔گزشتہ برس ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف کی حالیہ ائیر پورٹ تصاویر دیکھ کر ایک مرتبہ پھر ان کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

اداکارہ کو حال ہی میں ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ ڈھیلا ڈھالا پیلا کُرتا شلوار اور ساتھ ہی خوبصورت کھسے پہنی نظر آئیں۔ اداکارہ نامعلوم مقام سے اپنے سسرال والوں کے ساتھ پنجابی تہوار لوہری منا کر ممبئی واپس آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر کترینہ کی یہ تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر صارفین نے اداکارہ کی ماں بننے کی چہ میگوئیاں شروع کردیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ “کترینہ ماں بننے والی ہیں اور جلد خوشخبری سنائیں گی تاہم ابھی وہ یہ خبر میڈیا اور مداحوں سے چھپا رہی ہیں”. البتہ اداکارہ یا ان کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے اب تک ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کترینہ کو کئی مرتبہ ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے دیکھا گیا تھا جوکہ عموماََ وہ نہیں پہنتیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ماں بننے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔کترینہ کیف اور وکی کوشل 2021ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

close