سلمان خان نے تین پرانے دوستوں کو بگ باس میں لانے کی خواہش ظاہر کر دی

نئی دہلی (پی این آئی)دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں” بگ باس” کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں اور کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ 3 دوستوں کو” بگ باس “میں لاناچاہتے ہیں ۔ تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ سائیٹ انسٹا گرام پر بھارتی چینل “کلرز ٹی وی “نے سلمان خان کے ایک انٹرویو کا ایک کلپ پوسٹ کیا ہے

جس میں میزبان ان سے سوال کرتی ہیں کہ اگر ان سے پوچھا جائے کہ وہ “بگ باس” میں کوئی سے 3 دوستوں کو اپنے ساتھ لے کر جانا چاہیں تو وہ کون ہوں گے؟ جس پر سلمان خان نے کہا کہ سنجے دت ، شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کو اپنے ساتھ بگ باس میں لانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ “بگ باس “کو جاری ہوئے 16سال ہو گئے ہیں اور سلمان خان 13 سال سے اس کے میزبان ہیں، یہ پروگرام دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے، پاکستان کی وینا ملک بھی اس پروگرام کا حصہ رہی ہیں۔

close