اداکارہ سومی علی نے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان پر سنگین الزامات کی بارش کر دی

ممبئی (پی این آئی)بھارتی اداکارہ سومی علی نے اداکار سلمان خان پر سنگین ترین الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ گزارے 8 سال بدترین تھے اور وہ مجھے تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے ۔ اداکارہ اور سوشل ورکر سومی علی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سلمان خان مجھے مارتے پیٹتے تھے۔

ان کے ساتھ گزارے 8 سال میری زندگی کا بدترین وقت تھا۔ سلمان خان نے برسوں مجھے دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کیا۔ سلمان خان کے ساتھ رہتے ہوئے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب وہ مجھے بیوقوف ،جاہل اور بے کار نہ کہتے ہوں۔سومی علی نے کہ سلمان خان انہیں بدصورت ہونے کا طعنہ دیتے تھے اور میرے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے بھی دوسری خواتین کےساتھ کھلے عام افئیرچلاتے تھے۔اپنے دوستوں کے سامنے میری بے عزتی کرتے اور یہ کہتے تھےکہ مرد افئیرچلا سکتے ہیں عورتیں نہیں۔

close