اجے دیوگن نے ہندوئوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے، بڑی مشکل میں گرفتار

ممبئی (پی این آئی) کائستھ سماج کے نمائندوں نے آنے والی فلم تھینک گاڈ کے پروڈیوسرز کے خلاف ہندو دیوتا چتر گپتا کی مبینہ طور پر غیر مہذب تصویر کشی پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔یہ شکایت اداکار اجے دیوگن، پروڈیوسر ٹی سیریز اور دیگر کے خلاف درج کرائی گئی ہے.انڈیا ٹوڈے کے مطابق سینئر سماجی کارکن چندرکانت سکسینہ کی قیادت میں کمیونٹی کے نمائندے سری چترگپتا کمیٹی کے بینر تلے دھول پور شہر کے نہال گنج پولیس سٹیشن پہنچے اور شکایت درج کروائی۔

کمیونٹی کے نمائندوں کے مطابق فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ چترگپتا جدید ملبوسات میں ملبوس ہیں اور ان کے ارد گرد “آدھی ننگی خواتین” ہیں۔خیال رہے کہ فلم تھینک گاڈ 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔