اور اب گلوکار سلمان احمد کی باری آ گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے سائبر کرائم نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے پر نوٹس دیا گیا ہے، گلوکار نے سوشل میڈیا پر بھی اداروں کے خلاف پوسٹیں لگائیں۔ سلمان احمد نے ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس لاہور ڈی ایچ اے کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔ گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے،

میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے سلمان احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ رانا ثناءاللّٰہ کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔۔۔۔

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے سائبر کرائم نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے پر نوٹس دیا گیا ہے، گلوکار نے سوشل میڈیا پر بھی اداروں کے خلاف پوسٹیں لگائیں۔ سلمان احمد نے ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس لاہور ڈی ایچ اے کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔ گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے سلمان احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ رانا ثناءاللّٰہ کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔۔۔۔

close