منال خان پر امریکی سپر ماڈل کے ناشتے کی تصویر چوری کرنے کا الزام

کراچی (پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان مائیکرو بلاگنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹ سے اپلوڈ کی جانے والی ایک اسٹوری کے سبب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔دراصل اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر پھلوں سے سجے ایک میز کی تصویر پوسٹ کی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ منال خان نے مبینہ طور پر اس سٹوری کو ہالی وڈ کی مشہور ماڈل کائیلی جینر کے انسٹاگرام اکائونٹ پر

اپلوڈ ہونے والی اسٹوری سے ‘چرایا’ تھا۔ایک روز قبل کائیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پھلوں سے بھرے میز کی یہ تصویر شیئر کی تھی جسے بعد میں منال خان کے اکاؤنٹ سے اپلوڈ کردیا گیا۔اس نشاندہی پر سوشل میڈیا صارفین منال خان کو خوب ٹرول کر رہے ہیں، ان پر میمز بنائی جا رہی ہیں اور ٹوئٹر پر بھی اداکارہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے۔ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا منال خان واقعی یہ سمجھتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی کائلی جینر کو نہیں جانتا اور فالو بھی نہیں کرتا؟

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز اپنایا اور کائلی جنیر کو ہی مشورہ دے ڈالا کہ وہ پاکستانی اداکارہ کی نقل نہ کریں۔ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ ‘براہ کرم منال کو ٹرول کرنا بند کریں، وہ دراصل کائلی جینر کے ساتھ تھیں۔ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ‘تو کیا ہوگیا اگر کائیلی جینر اور منال خان نے ایک ساتھ ناشتہ کیا ہے تو؟بعض صارفین نے منال خان کی اس حرکت کو مادہ پرستی سے بھی جوڑا کہ اداکار امیر اور منفرد دکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

close