نامورپاکستانی اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صنم چوہدری نے کیا شوبر انڈسٹری کو خیرباد کہ دیا، گزشتہ دنوں صنم نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صنم چوہدری نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ہٹا لی ہیں جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ اب مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

close