مداح پریشان ہو گئے، بڑے اداکار کو سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

ممبئی (پی این آئی) شو بز کی دنیا کی اہم شخصیت بالی وڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنی صحت کے حوالے سے اپنے آفیشل بلاگ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ بڑے اداکار نےاپنے آفیشل بلاگ ’بچن بول‘ پر چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔دنیا

بھر میں کروڑوں مداح رکھنے والے امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سرجری ہونی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر مزید نہیں لکھ پاؤں گا۔تاہم 78 سالہ امیتابھ نے بیماری کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ انہیں کیا ہوا ہے اور ان کی کون سی سرجری کرنے کے لیے ڈاکٹروں نے سرجری کرنے کے لیے کہا ہے۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، محمدیٰسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجا، سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان شیخ مقصود احمد، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،چوہدری خضر حیات، میجرریٹائر نصراللہ خان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید چوہدری،بشریٰ تبسم،شاہدہ تبسم،نسرین راجہ،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمد لطیف حسرت، سردار اصغر آفندی، راجہ محمد اقبال، سردار عابد رزاق ودیگر نے کہاکہ 27فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس روز پاک فضائیہ نے

دشمن کو بتا دیا کہ اس نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو زمین کے علاوہ فضا میں بھی اس کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 27فروری کو دشمن کو للکارکرایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم پاک فوج، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلا پیش کرتی ہے۔۔۔۔

close