کس کس کو لکس اسٹائل ایوارڈ 2020 کا میزبان مقرر کر دیا گیا؟

کراچی (آئی این پی) اداکار احمد علی بٹ اور مہوش حیات رواں برس ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ2020 کے میزبان مقرر ہوگئے ۔پاکستان میں ایوارڈز کے سب سے بڑے میلے لکس اسٹائل ایوارڈ کی 19 ویں رنگا رنگ تقریب(آج) 31 دسمبر کو منعقد ہوگی جبکہ یہ شو 2 جنوری 2021 کو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ۔

اداکار احمد علی بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ لکس اسٹائل ایوارڈ کی میزبانی مہوش حیات اور اقرا عزیز کے ساتھ کریں گے۔ گزشتہ 19 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب لکس ایواڈ کو کرونا وائرس کی وبا کے باعث ورچوئل کیا گیا۔ ۔۔۔

بھارت کی معروف اداکارہ کا اسلام کی خاطر شو بز چھوڑنے کا فیصلہ، زندگی کیسے گزاریں گی؟ اعلان کر دیا

ممبئی(پی این آئی)بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیبگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کےمطابق گُزاریں گی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا ہے جو اُنہوں نے انگریزی اور اُردو زبان میں شیئر کیا ہے تاکہ اُن کے سرحد پار مداح بھی اُن کے اس اہم فیصلے سے آگاہ ہوسکیں۔ثناء خان نے اپنے پیغام کا آغاز اللّہ تبارک تعالیٰ کے نام سے کیا اور لکھا کہ ’آج وہ اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر اپنے چاہنے والوں سے یہ بات کر رہی ہیں کہ اُنہوں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا ہے اور اس دوران اُنہیں عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا جس کے لیے وہ ہر ایک شُکر گُزار ہیں۔ کیا ہماری زندگی کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے؟ کیا ہم پر یہ فرض عائد نہیں کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں؟ کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت ہمیں موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد ہمارا کیا ہوگا؟‘ثناء خان نے لکھا کہ ’وہ گزشتہ کئی دنوں سے ان تمام سوالوں کے جواب تلاش کررہی ہیں اورجب اُنہوں نے اسلام کی روشنی میں اپنے جواب ڈھونڈے

تو اُنہیں جواب ملا کہ ہماری دُنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے اور یہ اُسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گُزاریں گے۔

close